تازہ ترین
فیصل آباد :سیزنل انفلوئنزاکا مریض دوران علاج دم توڑگیا

فیصل آباد :سیزنل انفلوئنزاکا مریض دوران علاج دم توڑگیا

فیصل آباد(26فروری، 2018)فیصل آباد میں سیزنل انفلوئنزا کے وار جاری ہیں، الائیڈ اسپتال میں انفلوئنزاکا ایک اور مریض دوران علاج دم توڑگیا۔

الائیڈ اسپتال میں داخل سیزنل انفلوئنزا کاایک اورمریض دم توڑ گیا، منڈی بہاؤالدین کا رہائشی32 سالہ بشیر14فروری سے الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج تھا کہ حالت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔فیصل آباد میں سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اب تک سیزنل انفلوئنزا سے دو کنفرم اور تین متشبہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فیصل آباد:سیزنل انفلوئنزا سے ایک خاتون جاں بحق

نوشہرہ میں پراسرار بیماری پھیل گئی، درجنوں بچے متاثر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top