تازہ ترین
ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار، ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار، ادارہ شماریات

اسلام آباد (3فروری،2018)ادارہ شماریات کاکہناہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر آلو،پیاز،ٹماٹر،چینی اورمرغی سمیت 16اشیاء ضروریہ 8فیصد تک سستی ہوئیں ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 16اشیاء کی قیمتوں میں 8فیصد تک کمی جبکہ 13 کی قیمتوں میں سات فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں سب سے زیادہ آلو8 فیصد سستا ہوا ہے جبکہ اس دوران پیاز، ٹماٹر،مرغی ،چینی، لہسن،دالوں میں مسور، ماش اور چنا سستی ہوئیں۔اس کے علاوہ آٹا، سلینڈر، گھی، سرخ مرچ، گھی بھی سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جن 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پٹرولیم مصنوعات اہم ہیں۔اس کے علاوہ انڈے،چاول،دال مونگ،گوشت اور دال مونگ بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر حساس عشاریوں میں اعشاریہ 19فیصد کمی ہوئی ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ 8ہزار روپے تک کی آمدنی والے غریب ترین طبقے کو ہوا جس کے لئے مہنگائی میں اعشاریہ 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ 12 ہزار روپے تک کی آمدنی والے طبقے کیلئے اعشاریہ 35 فیصد۔ 18ہزار روپے تک کی آمدنی والے طبقے کیلئے اعشاریہ 31فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:

پشاور: تاجروں کا گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان عہدوں سے فارغ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top