تازہ ترین
انڈونیشیا کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری

انڈونیشیا کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری

جکارتہ:(27 دسمبر 2018) انڈونیشیا کے آتش فشاں پہاڑ کراکاٹو سے جاری لاوے، دھویں، راکھ اور گیسوں کے اخراج نے خطرہ مزید بڑھا دیا ہے۔

حکام نے الرٹ لیول میں مزید اضافہ کر دیا، پہاڑ کے ارد گرد سے گزرنے والی پروازوں کا رخ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔انڈونیشیئن حکام نے آتش فشاں کے الرٹ لیول میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پہاڑ کے ارد گرد نو گو زون کے دائرہ کار کو دو کلومیٹر سے پانچ کلومیٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ائیر ٹریفک کنٹرول حکام نے آتش فشاں کے اوپر سے گزرنے والی پروازوں کا راستہ بدل دیا ہے۔حکام نے لوگوں کو ساحلی پٹی سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پانچ روز قبل آبنائے سنڈا میں آتش فشاں پھٹنے سے سونامی آیا تھا، جس میں 400 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا اور جاوا میں ہفتے کی رات آتش فشاں پھٹنے سے سونامی آیا جس نے قریبی بستیوں کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیا۔ سونامی کے باعث املاک کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ہلاک افراد کی تعداد 429 ہوگئی اور تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد زخمی ہیں۔سونامی کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن کا عمل بھی جاری ہے، انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 150 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 16 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سڑکیں کی ٹوٹ پھوٹ اور بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیلئے بھاری مشینری بھجوائی جاچکی ہے۔آتش فشاں کے قریب ساحلی پٹی پر مزید سونامی لہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور وہاں رہائش پذیر افراد کو خبردار کیا جاچکا ہے کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیے

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد پھنس گئے

گوئٹے مالا سٹی: آتش فشاں پھٹنے کے بعد 200 سے زائد افراد تاحال لاپتہ

Comments are closed.

Scroll To Top