تازہ ترین
انڈونیشیا: بارشوں اورسیلاب کی تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی

انڈونیشیا: بارشوں اورسیلاب کی تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی

جکارتہ:(24 جنوری 2019) انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں بارشوں اورسیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچادی ۔ لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سےمرنےوالوں کوکی تعداد چھبیس تک جاپہنچی ہے جبکہ چوبیس افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کےمطابق انڈونیشیاکے جزیرےسلاویسی میں قدرتی آفت نے ایک بار پھر عوام کومشکلات میں مبتلا کردیا۔ ہے بارشوں،سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ نے نظامِ زندگی درہم برہم کردی۔ مختلف حادثات میں چھبیس ہلاک ہوگئے جبکہ چوبیس لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ چھالیس افراد اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

انڈونیشین حکام کے مطابق تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔سیلاب کئی مکانات کواپنے ساتھ بہالے گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top