تازہ ترین
کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے، بھارتی صحافی

کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے، بھارتی صحافی

ممبئی: (2 فروری 2018) پروین سوامی نامی بھارتی صحافی کی دلیری کی داستان۔ کہہ دیا کہ کلبھوشن یادیو واقعی بھارتی جاسوس ہے ۔ان کی خبر کو اخبار نے نا چھاپا تو ایک ویب سائٹ نے خبر لگا دی۔ خبرمیں کہا گیا ہے کہ بھارت نے دو ہزار تیرہ میں خفیہ دہشت گردی کے منصوبے بنائے جن کو نیشنل سیکیورٹی کے مشیر اجیت دیول خود چلاتے رہے۔ ان کے بعد اب را تباہی و بردبادی کے ان منصوبوں کی انچارج ہے۔

پروین سوامی نامی بھاتی صحافی نے انڈین ایکسپریس کو ایک خبر دی کہ کلبھوشن یادیو واقعی بھارتی جاسوس ہے۔ انڈین ایکسپریس اخبار نے ان کی خبر نہ چھاپی تو صحافی نے نوکری کو خیر باد کہہ دیا۔ یہ خبر ایک ویب سائٹ نے لگا ہی دی۔ خبر کے مطابق بھارت نے 2013 میں خفیہ دہشت گردی کے منصوبے بنائے جن کو نیشنل سکیورٹی کے مشیر اجیت دیول خود چلاتے رہے۔ ان کے بعد اب را ان تباہی و بردبادی کے منصوبوں کی انچارج ہے۔

پروین سوامی اپنی خبر میں بتاتے ہیں کہ بھارت کو اپنے خفیہ اور دہشت گردی سے بھرے منصوبے چھوڑنا ہوں گے۔ کیونکہ بھارت کو پتہ ہے کہ کلبھوشن کبھی نہیں بچے گا۔ پاکستان کی فوجی عدالت کلبھوشن کو سزائے موت سنا چکی ہے۔ اوائل جنوری میں کلبھوشن نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ وہ ابھی تک بھارت کی بحری فوج کا افسر ہے۔ بھارت اس کے اس دعویٰ کو نہیں مان رہا۔

بھارتی صحافی نے اس خبر کو لکھنے کے لئے دس کے قریب بھارتی و غیر ملکی سفیروں سے رابطے کئے۔ ان رابطوں سے پتہ چلا کہ بھارت اپنی معلومات چھپا رہا ہے۔ کلبھوشن کی کہانی کے پیچھے دشمنی کی ایک خون آلود داستان پنہاں ہے۔ بھارت نے ہزاروں جانیں اپنی دشمنی کی بھینٹ چڑھا دی ہیں۔ تباہی مچاتے مچاتے دوسروں کی طرح ایک اور دہشت گرد کلبھوشن پکڑا گیا۔ ایران کے شہر ساراوان میں بھارتی دہشت گرد نما تاجر کو دھوکہ ہوا کیونکہ اس کو ملنے والے جاسوس نے اسے پکڑوا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

کلبھوشن کیس: عالمی عدالت انصاف کا بھارت کو 17 اپریل تک جواب داخل کرانے کی ہدایت

ٹوکیو: کلبھوشن بھارت کا حاضر سروس فوجی جاسوس،دہشتگرد ہے،جاپانی جریدہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top