تازہ ترین
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچی شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچی شہید

راولپنڈی/مقبوضہ کشمیر:(2ستمبر،2017)بھارتی فوج عید پر بھی باز نہ آئی،ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچی شہید ہوگئی جبکہ سری نگرمیں بھارتی فوج نےفائرنگ کرکےایک نوجوان شہیدکردیا۔

ایل او سی کےعباس پورسیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سےپانچ سالہ مومنہ خضر شہید ہوگئی۔
سری نگرمیں کشمیری عوام کی جانب سے نماز عید کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کئے۔مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئےبھارتی سورماؤں نے آنسوگیس کااستعمال کیا اور مظاہرین پر فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ضلع کلگام میں اشفاق نامی نوجوان شہید ہوگیا۔حریت رہنماعیدالاضحیٰ پر گھروں اورجیلوں میں نظربند ہیں،حریت رہنماؤں کی جانب سے کشمیری عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top