تازہ ترین
بھارتی پائلٹ کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

بھارتی پائلٹ کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

لاہور: (یکم مارچ 2019) بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رینجرز حکام نے ابھی نندن کو کاغذی کارروائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔ بھارتی پائلٹ کی واپسی کا اعلان گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا تھا۔

اس سے قبل بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں ابھی نندن نے کہا کہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔ جب میرا پیراشوٹ کھلا تو نیچے گرا، میرے پاس پستول تھی۔

بھارتی پائلٹ نے کہا کہ مجھے اپنا جہاز چھوڑنا پڑا جو ٹوٹ گیا تھا۔ میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ پاکستان ایئرفورس نے مجھے گرایا۔ میں نے جہاز سے خود کو باہر نکالا۔

Comments are closed.

Scroll To Top