تازہ ترین
بھارت کا مضحکہ خیز دعوی، پاکستانی جاسوس باز جکڑلیا

بھارت کا مضحکہ خیز دعوی، پاکستانی جاسوس باز جکڑلیا

نئ دہلی(21نومبر،2017)بھارت نے ایک بار پھر مضحکہ خیز دعوی کرتے ہوئے بھارتی ہواؤں میں اڑتے ہوئے باز کو جکڑ لیا ہے اور ساتھ ہی اس پرندے پرپاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگادیا ہے۔

بھارت پاکستان کے خلف اوچھے ہتکھنڈے اور بھونڈے الزام لگانے کے انتظار میں رہتا ہے، کبھی غبارے، کبھی بکری تو کبھی طوطا تو کبھی کچھ اور۔

اب تو ایسی حرکت کر ڈالی کہ بھارتی میڈیا اور خفیہ اداروں کی کارکردگی دیکھ کرلوٹ پوٹ ہونے کو دل چاہتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغنے اپنے خفیہ ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس نے بھارتی ریاست راجستھان سے ایک پاکستانی جاسوس باز کو پکڑا ۔

بھارتی پولیس نے اس باز سے آلہ جاسوسی بھی برآمد کرلیا ہے۔ پاکستانی دشمنی میں بھارتی ایسی ہی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرکے خود ہی پوری دنیا کوجگ ہنسائی کابھرپور موقع دیتا ہے۔

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top