تازہ ترین
بھارتی اشتعال انگیزی جاری: بھارتی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی اشتعال انگیزی جاری: بھارتی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (21جنوری،2018) کنٹرول لائن پر بھارت کی تازہ ترین جارحیت سے خاتون سمیت دوافراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیاہے۔

بھارت کی جانب سے مسلسل بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کی دفترخارجہ طلب کرکے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈکرایا۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو رواں ہفتے 5ویں باردفترخارجہ طلب کیا گیاہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکواحتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سےخاتون سمیت2افرادشہید ہوئےتھے۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے33سال دل محمد اور25 سالہ نفیسہ شہیدہوئی۔

بھارتی فورسزکی فائرنگ سے بچےسمیت3زخمیوں کوکوٹلی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔دفترخارجہ کے مطابق ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پر20 اور21 جنوری کو بھارتی فورسزکی خلاف ورزیاں ہوئیں ہیں۔اس سے قبل دفتر خارجہ نے کابل حملے کی بھی مذمت کی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پردہشتگردحملےکی مذمت کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام اقوام کو مل کرلڑناہوگا۔

ان کاکہناتھا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہے۔حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ایل او سی پر بھارت کی بزدلانہ کارروائی، 4 فوجی جوان شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، 60 سالہ خاتون شہید

Comments are closed.

Scroll To Top