تازہ ترین
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:(09 مارچ 2019) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج دہلی روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجے بساریہ نئی دہلی میں مشاورت کے بعد پاکستان پہنچے، بھارتی ہائی کمشنر کو پلوامہ حملے کے بعد 15 فروری کو بھارت طلب کیا گیا تھا جبکہ اجے بساریہ کی بھارت طلبی کے بعد دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو 18 فروری کو اسلام آباد طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز اپنے اپنے ممالک میں ہونے والی مشاورتی عمل کا حصہ رہے ہیں۔

دوسری جانب دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج واپس دہلی روانہ ہورہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top