تازہ ترین
بھارت میں بالوں سے ڈھکے چہرے والا بچہ

بھارت میں بالوں سے ڈھکے چہرے والا بچہ

نئی دہلی: (09 فروری 2019) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ایسے عجیب الخلقت بچے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کا پورا چہرہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔

مدھیہ پردیش کے علاقے رتلام سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ للت پٹیدار پیدائشی طور پر ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے۔ بچے کا پورا چہرہ کسی بھیڑ یا بکری کی طرح بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔

للت کا کہنا ہے کہ اس کے دوست بہت اچھے ہیں اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوب کھیلتا ہے لیکن کبھی کبھار اجنبی لوگ مجھے دیکھ کر پتھر مارتے ہیں اور بندر بھی کہا جاتا ہے۔

اس نے کہا کہ کبھی کبھار میں سوچتا ہوں کہ کاش میں بھی دوسرے بچوں کی طرح ہوتا لیکن اس حوالے سے کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوں، اب میں خود کو اس صورتحال کا عادی بنا چکا ہوں اور میں خود سے مطمئن ہوں کیونکہ چہرے پر بڑے بالوں کی وجہ سے ہی میں دوسروں سے الگ نظر آتا ہوں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ للت ہائپر ٹریکوسس نامی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا جسے ’’ویروولف سینڈروم‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں ملوث افراد کے چہرے سمیت پورے جسم پر 5 سینٹی میٹر تک لمبے بال نکلتے آتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top