تازہ ترین
بھارتی اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے جھوٹ کو بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ

بھارتی اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے جھوٹ کو بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: (24ستمبر،2017)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریانے کہاہے کہ بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت شواہد کی تصدیق کی ہے کہ کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا آزادانہ استعمال کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ ابتک نیوز سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس کے موقع پر خطاب کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ بھارت خود ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے۔احسان اللہ احسان نے بھارت کے لیے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیاہے۔

نفیس ذکریانے کہا کہ کشمیری نہتے جوانوں کی آزادی کی تحریک پر امن ہے ،جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دہشتگردی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔

انھوں نے کہا پاکستانی افواج بھارتی فورسز کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کی صلاحيت رکھتی ہیں۔

ترجمان نے بتایا بھارت نے 2016 میں382 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئ۔جبکہ 2017 میں 30شہری شہید اور 113زخمی ہو چکے ہیں۔جبکہ 2017 میں بھارت کی جانب سے اب تک 700سے زائدمرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئ ہے۔

ان کا کہناتھا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو لائن آف کنڑول کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔جبکہ پاکستان سیزفائر کی خلاف ورزی پر شديد مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام عائد کرتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں چھ ہزار گمنام اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں ،بھارت معصوم کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر رہا ہے، 2009میں ماچل میں بھی ایسی گمنام اجتماعی قبریں سامنے آئی تھیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top