تازہ ترین
بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا :پانچواں ون ڈے جیت کر بھارت سیریز جیت گیا

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا :پانچواں ون ڈے جیت کر بھارت سیریز جیت گیا

پورٹ الزبتھ(14فروری، 2018)روہت شرما کی عمدہ بیٹنگ نے بھار ت کو جنوبی افریقاکے خلاف 5ویں ایک روزہ میچ میں جیت دلادی جس سے بھارت نے سیریز میں بھی فتح حاصل کرلی۔

شرما نے 6روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں پروٹیز کے خلاف 115رنز بنائے جو ان کی جنوبی افریقا کے تین دوروں میں سب بہترین بیٹنگ ہے۔ بھارت نے مہمان ٹیم کو 73رنز سے شکست دی جو کہ بھارت کی جنوبی افریقا سےدوطرفہ میچوں میں اس کی سرزمین پر کھیلے گئے 7میچوں میں پہلی جیت ہے۔

 جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کپتان ویرات کوہلی نے کہا  مہمان ٹیم کے خلاف تاریخ رقم کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے جو کہ پوری ٹیم کی بھرپور کارکردگی سے ممکن ہوئی۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بہت جان لگائی۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر272رنز بنائے تھے جبکہ پروٹیز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 13ویں اوور تک تین وکٹیں کھوچکی تھی۔ بھارتی بالر ہارڈیک پانڈیا نے جے پی ڈمینی اور  اے بی ڈی ویلیئرز کا شکار کیا۔

ہاشم آملہ نے میزبان ٹیم کی جانب سے 71رنز کی نمایاں اننگ کھیلی جنھوں نے پہلے ڈیوڈ ملر کے ساتھ62رنز کی پارٹنر شپ بنائی پھر ہیرنچ کلیسین کے ساتھ مل کر 39رنزبنائے۔ وہ ہردیپ پانڈیا کی براہ راست تھرو پر رن آؤٹ ہوئے، اس کے ساتھ ہی پروٹیز کی میچ جیتنے کی آخری امید ختم ہوگئی اور پوری ٹیم 201رنز بنا کرآؤٹ ہوگئ۔

بھارت کے کلائی سے اسپن کرنے والے بالر کلدیپ یادیواور یوزویندرہ چاہل متاثرکن رہے  جنھوں نے بالترتیب چار اوردو وکٹیں لیں۔

شکست پر میزبان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہماری بیٹنگ آج چل نہ سکی اور بہت جلدی جلدی ہماری وکٹیں گرتی رہی تاہم میچ میں کارکردگی کا سہرا بھارت کودینا پڑے گا جنھوں نے غیرمعمولی کھیل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

انگلش فٹبال پریمیئر لیگ: چیلسی کی ویسٹ بروم کو 0-3 سے شکست

عمران طاہر پر بھارتی تماشائی نسل پرستانہ جملے کستا رہا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top