تازہ ترین
بھارت نے اپنے اور 6دیگر ممالک کے 31سیٹلائٹ خلاءمیں بھیج دیے

بھارت نے اپنے اور 6دیگر ممالک کے 31سیٹلائٹ خلاءمیں بھیج دیے

نئی دہلی (12جنوری، 2018)بھارت نے اپنا 100واں سیٹلائٹ خلاء میں چھوڑدیا ہے، آج جمعے کوراکٹ سے خلاء میں 31چھوٹے سیٹلائٹ بھیجے گئےہیں جن میں سے6دیگر ممالک کے بھی شامل ہیں۔

خلاء میں آج بھیجے گئے 31سیٹلائٹوں میں سے آدھے امریکا کہ ہیں جبکہ باقی مانندہ، برطانیہ، کینیڈا، فن لینڈ، فرانس،اور جنوبی کوریا کے ہیں۔

بھارتی خلاء سے متعلق تحقیقی ادارے نے بتایا یہ راکٹ  ریاست آندھراپردیش کے علاقے سریہری کوٹا میں واقع خلائی ادارے سے بھیجاگیا۔بھارت ان سیٹلائٹ سے سرحدوں کی بہتر نگرانی اور اس کی مدد سے مختلف علاقوں کی بہتر تصویریں حاصل کرنا چاہتاہے۔بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے کے سربراہ نے بتایا راکٹ مدار میں کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان نے جمعرات کو جاسوسی کے مقاصد کےلیے سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیاتھا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top