تازہ ترین
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت

عجمان:(12جنوری، 2018)پاکستان اور عجمان میں جاری بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سےشکست دے دی ہے۔ویزے نہ ملنے کے باعث پاکستانی ٹیم پانچ اہم کھلاڑیوں کے بغیرکھیل رہی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اووروں  میں 8وکٹوں کے نقصان پر282 رنز اسکور کیے جسے بھارتی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

محمد جمیل نے 94 اور کپتان نثار علی نے 62رنز اسکورکیے۔جوابی اننگ میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 35ویں اوور میں حاصل کرکے7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی یہ پہلی شکست تھی۔

پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز بنگلہ دیش اور نیپال کے خلاف کامیابیوں سے کیاتھا۔ پاکستان نےپہلے 2 میچ لاہور میں کھیلے گئے میچوں میں جیتے تھے تاہم آج پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف عجمان میں شکست کھاگئی۔

ویزےنہ ملنےکےباعث پانچ پاکستانی کھلاڑی بھارت کےخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

تیسراون ڈے:پاکستان کوسیریز بچانے کاچیلنج درپیش

Comments are closed.

Scroll To Top