تازہ ترین
بھارت کا نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا خواب چکنا چور

بھارت کا نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا خواب چکنا چور

 

بھارت کا نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا خواب چکنا چور ہوگیا۔۔نہ دورے کام آئے نہ منتیں رنگ لائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں نیوکلیئرسپلائرز گروپ کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ بھارت کو تعاون کا یقین دلانے والے ممالک نے بھی مخالفت کردی۔

اڑتالیس رکن ممالک کے اجلاس میں سوئٹزرلینڈ نے بھی بھارت کی مخالفت کرڈالی۔۔۔ چین، برازیل، نیوزی لینڈ، ترکی، آئرلینڈ اور آسٹریا پہلے ہی بھارت کی رکنیت کے مخالف ہیں۔

اجلاس میں جوہری عدم پھیلاؤ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو جوہری گروپ کی رکنیت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top