تازہ ترین
جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب

جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب

اسلام آباد:( 14 اگست 2018)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کی روشنی میں مادر وطن کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے پختہ عزم کی تجدید اور جمہوری تسلسل کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج ملک کا 71 واں یوم آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کے بعد مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین نے خطاب کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تقریب میں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے علاوہ وفاقی کابینہ کے ارکان ، سیاسی جماعتوں کی قیادت اوردوست ممالک کے سفرا شریک ہوئے۔

آج دن کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔صبح 8 بجکر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے۔پرچم کشائی کی تقاریب صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا اس کے علاوہ بلند و بالا و سرکاری عمارتوں پر چراغاں کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل رات بارہ بجتے اکہتر واں یوم آزادی کی تاریخ شروع ہوتے ہی لاہور، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ اور ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے آسمان میں روشنیوں کا خوبصورت عکس دیکھا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اپنے وطن کیلے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
فیمیلز کے ساتھ آئے بچوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں آتشبازی دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ اور ننھے بچے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھوں میں پرچم اٹھائے پاکستان زندہ باد کے نعرئے لگاتے رہے۔ یوم آزادی کا جشن منانے کیلے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور خوب ہلا گلا کیا۔

زندہ دلان لاہور نے مختلف مقامات پر جشن منایا آزادی کا مال روڈ سمیت اہم شاہراؤں پر منچلے ہلہ گلہ کرتے رہے۔ اکترہویں آزادی کا جشن منانے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں منچلوں نے مال روڈ کا رخ کیا۔ جیسے ہی بارہ بجے۔ ہر طرف شور اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بچوں کے ساتھ انکے والدین بھی آزادی کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر پھرتے اور رنگوں سے بھری رات کا نظارہ کرتے رہے۔

کراچی میں بارہ بجتے ہی شہریوں نے شہر کے مختلف مقامات پر آتشبازی اور پٹاخے چھوڑنے شروع کردیئے ۔ سوک سینٹر ، فائیو اسٹا ر چورنگی، بحریہ ٹاؤن اور شہر کے دیگر حصوں میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے ہوئے جس نے آسمان کو قوس و قزح کے رنگوں میں تبدیل کر دیا ۔ شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پاکستانی پرچم لے کر گھومتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرماتے رہے۔پشاور کے نشتر ہال میں جشن آزادی کو بھرپورااندازمیں منانے کے سلسلے میں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا،آزادی نائٹ میں فنکاروں نے ملی نغمے گاہ کرپروگرام کو مذید پررونق بنادیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اورڈی جی پی ڈی اے سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب ملک کی خاطردہشتگردی کی جنگ میں اپنے قیمتوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کی گئی اور شہید ہونیوالے پولیس،پاک آرمی سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے لواحقین کو سووینئر پیش کئے۔ آزای نائٹ میں اعلی افسران اور مختلف مکاتب فکر سمیت خواتین اوربچوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ سبزو سفید رنگ کے پھوٹنے والے ستاروں نے سماں باندھ دیا جس سے ملتان کا آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ہونے والی آتش بازی کی شاندار تقریب کو دیکھنے کے لئے بچے بڑے بوڑھے جوان اور خواتین سبھی کثیر تعدداد میں موجود تھے جنہوں نے آتش بازی سے خوب لطف اٹھایا اس موقع پرفضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا انوکھا انداز

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top