تازہ ترین
ستمبر میں پٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز

ستمبر میں پٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز

اسلام آباد:(30اگست، 2017)یکم ستمبرسےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے اس لیے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے24 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 70پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سےکل کیا جائے گا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری نئی قائم کی جانے والی وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

،ذرائع نے بتایاہے کہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70پیسے فی لیٹراضافے، پیٹرول میں 2روپے24پیسے لائٹ ڈیزل میں 12روپے جبکہ مٹی کے تیل میں 15روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 اس حوالے سے وزارت خزانہ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت اور منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل جمعرات کو کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان

 

حکومت کا پٹرول، ڈیزل قیمتوں میں کمی کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top