تازہ ترین
عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے

عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے

لاہور: (23 ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات اور کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عمران خان کو بلدیاتی نظام پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ لیں گے جبکہ اکتوبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن پر پارٹی کی سینئر قیادت سمیت امیدواروں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا جس میں سو روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کے منفی اور متکبرانہ رویے سے مایوسی ہوئی،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top