تازہ ترین
ملکی معیشت کے حوالے سے کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال نہیں ہے، وزیراعظم

ملکی معیشت کے حوالے سے کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال نہیں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کردیاہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے سب کا احتساب ہوگا۔ سیاستدانوں میں اکثر مجرم ہیں۔ موجودہ اپوزیشن غیرحقیقی ہے جو اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا میری طرف سے این آراو سے انکار پر حکومت کیخلاف غیریقینی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سینئرصحافیوں کی ملاقات ۔ موجودہ اپوزیشن کو غیرحقیقی قراردے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھاکہ موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔ سیاست دانوں میں سے اکثر مجرم ہیں جن کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اب کوئی مجرم بچ نہیں سکتا۔ سب کا احتساب ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا۔ شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی ناکام کوشش کررہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں، عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں، مزید نہیں ڈالنا چاہتے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میری طرف سے این آراو کرنے سے انکار پرحکومت کیخلاف غیریقینی پیدا کی جارہی ہے، آنے والے چند ماہ مزید دشوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top