تازہ ترین
عمران خان وکٹ پر کھڑا ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں: وزیراعظم

عمران خان وکٹ پر کھڑا ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں: وزیراعظم

دوحہ: (22 جنوری 2019) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے۔ ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف طرز حکمرانی اچھی چاہیے۔ عمران خان وکٹ پر کھڑا ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کا خسارہ بہت زیادہ ہے۔ پاکستان کو کرپٹ افراد نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے اصل ہیروز ہیں۔ اللہ تعالیٰ محنت کش لوگوں کو پسند کرتا ہے۔ پاکستان کے ولن وہ لوگ ہیں جو ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے پاکستان کو تمام خزانوں سے نوازا ہے۔ ملک وسائل کی وجہ سے نہیں دیانتداری کی وجہ سے امیر ہوتا ہے۔ ہم چھتیس قسم کے ٹیکس کم کرکے سولہ پر لے آئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top