تازہ ترین
منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعظم

منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: (20 فروری 2019) وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد قوم کے مجرم ہیں۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منی لانڈرنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر قانون، مشیر احتساب، ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکرٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو کسی صورت نہ بخشا جائے۔

بعدازاں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔ احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top