تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: (21 جنوری 2019) وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے جس میں سیاسی، معاشی اور دفاعی تعاون بڑہانے پر غور ہوگا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر اہم وفاقی وزرا بھی جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان قطر کے وزیراعظم سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ جبکہ قطری قیادت سے پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔

مذاکرات میں علاقائی صورتحال خاص طور پر افغان مذاکرات پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ قطر پہلے ہی پاکستان سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اعلان کر چکا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top