تازہ ترین
عمران خان کا کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

عمران خان کا کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: (23 اگست 2017) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کی کینسر سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کے حوالے سے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کینسر کے موذی مرض کے خلاف جنگ میں کلثوم نواز کامیابی حاصل کریں گی۔

 

 

واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کے طبی ماہرین کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ قابل علاج ہے، ڈاکٹروں کا مزید کہنا ہے کہ کلثوم نواز جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

یاد  رہے کہ کلثوم نواز لاہور کے حلقے این اے 120 میں (ن) لیگ کی امیدوار ہیں،دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے حلقے این اے 120 میں 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے قبل کلثوم نواز لندن روانہ

بیگم کلثوم نواز کو کینسر کی تشخیص

 

Comments are closed.

Scroll To Top