تازہ ترین
زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد

زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد

لاہور: (12 فروری 2018) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معصوم زینب کو ذیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک ملزم عمران پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی، اے ٹی سی کے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے ، اے ٹی سی کے جج سجاد احمد نے دلائل سننے کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد کردی،اس کے بعد ملزم کےخلاف باقاعدہ جیل ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ملزم کیخلاف کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت ہوئی ،فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزم کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز ہو گیا اب ملزم عمران کیخلاف شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔

اس سے قبل اب تک نیوز نے زینب کے سفاک قاتل کےچالان کی کاپی حاصل کی، چالان کے مطابق زینب کے قاتل کیخلاف محکمہ پراسکیوشن چھپن گواہان پیش کرے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

چالان میں ملزم کےکپٹروں سمیت ننھی زینب کاسویٹر بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ زینب کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کوبھی چالان کاحصہ بنایاگیاہے جو قصور اسپتال کی ڈاکٹر قرۃ العین نے کیا تھا۔

چالان کے مطابق ننھی زینب کوزیادتی وبدفعلی کانشانہ بنایاگیا جبکہ ٹیسٹ میں جسمانی خدوخال کےمطابق عمران علی کو ہی زینب کااصل ملزم قرار دیاگیا، چالان میں کوڑےکےڈھیرسےزینب کی لاش کی پانچ تصاویرکو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس:سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس نمٹادیا

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top