تازہ ترین
سپریم کورٹ کےفیصلےپرعملدرآمدکیا،تسلیم نہیں کیا،سردارایاز صادق

سپریم کورٹ کےفیصلےپرعملدرآمدکیا،تسلیم نہیں کیا،سردارایاز صادق

لاہور: (24ستمبر،2017) اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ نواز شریف ان کے وزیراعظم ہیں جبکہ سپریم کورٹ کےفیصلےپرعملدرآمدکیا مگرتسلیم نہیں کیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہی ان کے قائد ہیں،کلثوم نوازکےصحت یاب ہوتےہی نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوروزیراعلی ٰ پنجاب شہبازشریف کی کارکردگی بہت اچھی ہے ، ن لیگ عوام کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی۔

انھوں نے کہا قائد ایک ہی ہےپہلےنوازشریف پھرشہبازشریف،نوازشریف دل میں بستےہیں جبکہ دلوں پرلگی مہروں کوکوئی نہیں مٹاسکتا۔

سردارایاز صادق نےکہاکہ چوہدری نثارکےاختلاف ضرورہیں مگروہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے، چوہدری نثار نوازشریف کے ساتھ ہیں،عدالتی فیصلےکےدن بھی وہ نوازشریف کےساتھ کھڑےتھے۔

پرویزمشرف کےزرداری پرالزام کےحوالےسےاسپیکرقومی اسمبلی کاکہناتھاکہ پرویزمشرف نےبے نظیر کےقتل سےمتعلق اپنی حکومت کےہوتےہوئے کیوں انکشاف نہیں کیا۔

سردارایازصادق کاکہناتھاکہ انتخابی اصلاحات میں تبدیلیوں پرعملدرآمدکی ذمہ داری الیکشن کمیشن پرہے۔

یہ بھی پڑھیے:

الزامات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے،سردار ایاز صادق

نواز شریف آج بھی میرے لئے وزیراعظم ہیں: ایاز صادق

Comments are closed.

Scroll To Top