تازہ ترین
آئی ایم ایف کے پاس جاناوزیراعظم کا نہیں وزیرخزانہ کا کام ہے،مولا بخش چانڈیو

آئی ایم ایف کے پاس جاناوزیراعظم کا نہیں وزیرخزانہ کا کام ہے،مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: (11 فروری 2019) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خود آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا وزیراعظم کا نہیں وزیرخزانہ کا کام ہے۔

حیدرآباد سے جاری پریس بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا وزیراعظم عمران خان کو اپنے وزیر خزانہ پر بھروسہ کرنا چاہئے تھا۔ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو خود چل کر آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ وزیراعظم کا خود آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی معاشی ٹیم کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم بھی وہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے خودکشی کو ترجیح کا دعویٰ کرتے تھے۔عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کو بھیگ مانگنا سمجھتے، خود گئے تو کیا مانگا؟

Comments are closed.

Scroll To Top