تازہ ترین
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: (27 ستمبر 2018) آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیاہے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کررہے ہیں، مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا،اس دوران آئی ایم ایف وفد کی خزانہ، تجارت، توانائی، پیٹرولیم، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات ہوں گے، اس کے علاوہ مشن قرضوں پر قسطوں کی ادائیگی کے حوالے سے وزارت خزانہ کے حکام سے بات چیت کرینگے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے، تاہم پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست نہیں کی۔

چند روز قبل عرب اخبار کو دیئے گئےانٹرویو میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد کی 27 ستمبر کو پاکستانی حکام سے ملاقات طے ہے تاکہ بعض امور پر بات چیت کی جاسکے تاہم یہ ملاقات قرضہ لینے کے لئے نہیں کی جارہی ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ نومبر میں چین میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے وفود میں ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گا،وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اکتوبر میں ڈالر سیونگ سرٹیفکیٹ کے اجرا پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان آئی ایم ایف سے متعلق اپنے معاملات سے خود نمٹ سکتا ہے، چین کا امریکا کو جواب

پاکستان،آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات متوقع

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top