تازہ ترین
عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست نا قابل سماعت قرار

عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست نا قابل سماعت قرار

اسلام آباد: (22ستمبر،2017) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونےیا نہ ہونے سے متعلق درخواست پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جسے سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔اس سے قبل جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ کلثوم خالق کی درخواست کی سماعت کی ، درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے اورانہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی ، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی، اس لیے عائشہ گلالئی کونااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ ذاتی معاملہ نہیں۔

یہ بھی پڑھئے

عائشہ گلالئی کا پی ٹی آئی میں نیا گروپ بنانے کا عندیہ

 

عائشہ گلا لئی کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

 

Comments are closed.

Scroll To Top