تازہ ترین
رفیق احمد سومرو کی بطور رجسٹرار پریس کونسل آف پاکستان تعیناتی چیلنج

رفیق احمد سومرو کی بطور رجسٹرار پریس کونسل آف پاکستان تعیناتی چیلنج

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) رفیق احمد سومرو کی بطور رجسٹرار پریس کونسل آف پاکستان تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ناصر زیدی نے درخواست دائر کی ہے جس میں سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان اور ڈاکٹر رفیق سومرو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پندرہ فروری کو سیکرٹری اطلاعات نے ڈاکٹر رفیق سومرو کو رجسٹرار پریس کونسل آف پاکستان تعینات کیا۔ عدالت رفیق سومرو کی بطور رجسٹرار پریس کونسل آف پاکستان تعیناتی غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔

Comments are closed.

Scroll To Top