تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ: وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ: وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست دائر

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

چوہدری تنویر اختر نے حسیب حسن ایڈووکیٹ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور معاون خصوصی علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے 29 دسمبر 2018ء کو حکومت کو مستقل چیئرمین سی ڈی اے کے میرٹ پر آنے والے شخص کو تعینات کرنے کا حکم دیا۔ وفاقی حکومت نے جنوری 2019ء میں عامر علی کو عارضی چیئرمین سی ڈی اے تعینات کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق میرٹ پر آنے والے شخص کو چیئرمین سی ڈی اے تعینات نہیں کیا گیا۔

درخواست میں حکم عدولی کرنے پر فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top