تازہ ترین
مذہب کے نام پر شراب کی فروخت: وزارت مذہبی امور سے جواب طلب

مذہب کے نام پر شراب کی فروخت: وزارت مذہبی امور سے جواب طلب

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) ہائیکورٹ نے مذہب کے نام پر شراب کی فروخت کے کیس میں وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پاکستان یونائٹیڈ کرسچین موومنٹ اور سینٹر فار رول آف لاء کے وکیل ماجد بھٹی نے موقف اپنایا کہ عیسائی مذہب میں شراب ممنوع ہے۔ مذہب کے نام شراب کی فروخت کی اجازت پر پابندی لگائی جائے۔ عیسائیت کے نام پر 340 لائسنس ہولڈرز کی لسٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ عیسائی مذہب کے مختلف مکاتب فکر کے اسکالرز عدالت کی معاونت کریں گے۔

عدالت نے معاملے پر وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کرلیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top