تازہ ترین
آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی

دبئی : ( 14 اگست 2018) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ انگلینڈ بدستور سرفہرست اور بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم ایک سو ستائیس پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ بھارتی ٹیم ایک سو اکیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا کیخلاف سیریز کے پانچ میں سے دو میچز میں شکست نے جنوبی افریقہ کو نیوزی لینڈ سے ایک درجہ پیچھے چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔ پاکستان کی ٹیم ایک سو چار پوائنٹس کے ساتھ بدستور پانچویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے۔ تین پوائنٹس کے اضافے سے سری لنکا آٹھویں۔ ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی سرفہرست جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ فخر زمان سولہویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ بولرز میں بھارت جسپریت بمرا سرفہرست اور افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی تیسرے نمبر پر ہیں۔ حسن علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنا سکا۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، سرفراز احمد

سرفرازاحمد آئندہ جشن آزادی ورلڈکپ کے ساتھ منانے کیلیے پُرعزم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top