تازہ ترین
پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم پرتینوں فارمیٹ کےمقابلوں کی منظوری

پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم پرتینوں فارمیٹ کےمقابلوں کی منظوری

پرتھ(11جنوری،2018)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےآسٹریلوی شہرپرتھ کےنئےکرکٹ اسٹیڈیم پر کرکٹ کے تینوں فارمیٹوں، ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

جدید طرز پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں سے مزین اسٹیڈیم رواں ماہ انگلینڈکے خلاف ایک روزہ میچ کی میزبانی کرےگا جوکہ آئی سی سی کی منظوری کے بعد اس گراؤنڈ پرکھیلاجانے والایہ پہلا ایک روزہ میچ ہوگا۔اس اسٹیڈیم میں بیک وقت 60ہزارتماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس سے قبل اس اسٹیڈیم پر صرف ٹیسٹ میچ کھیلے جاتے تھے۔

آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے اسٹیڈیم کے دورے کےبعد رپورٹ آئی سی سی کے حوالے کردی ہے۔ جبکہ انھوں نے دورے کے بعد کہا کہ میں نے اس جیسا جدید طرز کا اسٹیڈیم نہیں دیکھا اور یہ میدان انتہائی متاثرکن ہے۔

ان کاکہناتھا کہ یہ اسٹیڈیم عالمی معیارکاہے اور مجھے اسے کرکٹ کے تینوں فارمیٹوں کےلیے منظوری دینےمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈک ورتھ لوئس قانون :کیویز کے خلاف پاکستان کی مسلسل دوسری شکست

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top