تازہ ترین
شاعر اور ادیب ابن انشا کی 41 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

شاعر اور ادیب ابن انشا کی 41 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ویب یسک:(11 جنوری 2019) منفرد اسلوب کے شاعر اور ادیب ابن انشا کی چاہنے والے آج ان کی اکتالیس ویں برسی منارہے ہیں۔

اردو شعر و ادب میں بے پناہ شہرت پانے والے ابنِ اِنشاء کا اصل نام شیر محمد اور اور تخلص انشاء ہے۔ انہوں نے 15 جون 1927ء کو جالندھر کے نواحی گاؤں میں آنکھ کھولی۔

ابن انشا نے اسکول ہی کے زمانے میں ہی شعر کہنا شروع کردیا تھا اور شیر محمد کے ساتھ “مایوس صحرائی” تخلص اختیار کیا مگرپھر بعد میں “ابنِ اِنشاء” کا قلمی نام اختیار کرلیا اور پھر اس نام سے شہرت و مقبولیت حاصل کی۔

انشاء جی نے غزل و نظم، سفر نامہ، طنز و مزاح اور ترجمے کے میدان میں طبع آزمائی کی اور اپنی شاعری و نثر کے وہ اَنمٹ نقوش چھوڑے کہ جن کی بنا پر اردو ادب میں ان کا نام ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید ہوگیا۔

ابن انشاء کی لکھی ہوئی غزلیں نامور گلوکاروں اور غزل گائیکوں نے گنگنائیں جنہیں دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔

اردو شعر و ادب کی یہ معروف شخصیت آج ہم میں نہیں مگر ان کی شعری اور نثری تخلیقات اردو ادب میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رکھنے کیلئے کافی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top