تازہ ترین
برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور کر لیا

برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظور کر لیا

لندن: (18 جنوری 2018) برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل منظورکرلیا ہے۔ تین سو چوبیس ارکان نے حمایت اور دو پچیانوے نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بل اب حتمی منظوری کیلئے ایوان بالا دارالعمرا میں بھیجا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سرکاری ارکان کے پیش کئے گئے بل پر ایوان میں رائے شماری ہوئی۔ ارکان نے دو سو پچیانوے کے مقابلے میں تین سوچوبیس کی اکثریت سے بل منظور کرلیا۔ بل کے تحت برطانیہ یورپی اتحاد سے علیحدہ ہو جائے گا۔ بل دو گھنٹے کی ترامیم کے بعد پاس ہوا۔ جسے اب حتمی منظوری کیلئے ایوان بالا دارالعمرا میں بھیجا جائے گا۔ ایوان بالا میں حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایوان بالا کی منظوری کے بعد بل قانون بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا

لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے بریکسٹ کی حتمی منظوری دے دی

Comments are closed.

Scroll To Top