تازہ ترین
ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت جاری

ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت جاری

اسلام آباد: (22ستمبر،2017) آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا،تاہم مالاکنڈ،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت کا سلسلہ جاری ہے، آج ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت، سبی، لسبیلہ میں بیالیس، گوادر،چھور، روہڑی اکتالیس جبکہ مٹھی اورسکھر میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اسلام آبادپینتیس،لاہورچھتیس،کراچی پینتیس،پشاورپینتیس،کوئٹہ تیس،گلگت اکتیس، چترال بتیس ،مظفرآباد چونتیس، مری چوبیس ،اسکردو اٹھائیس، فیصل آباد سینتیس ، ملتان اڑتیس ، حیدرآبادمیں اڑتیس جبکہ دیر میں اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

 

Comments are closed.

Scroll To Top