تازہ ترین
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: (09 ستمبر 2017) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور،کوہاٹ ، راولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ لاہور ، گوجرانوالہ ڈویژن ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوکا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں تین ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ، دالبندین اکتالیس اورنورپورتھل میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھے

محکمہ موسمیات کی جمعہ سے اتوار کے درمیان بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی جمعہ سے اتوار کے درمیان بارشوں کی پیش گوئی

 

Comments are closed.

Scroll To Top