تازہ ترین
بھارت سے آئندہ چیمپئنزٹرافی،ورلڈکپ کی میزبانی چھننے کاامکان

بھارت سے آئندہ چیمپئنزٹرافی،ورلڈکپ کی میزبانی چھننے کاامکان

نئ دہلی(10فروری، 2018) بھارتی حکومت کی جانب سے آئی سی سی ایونٹس کوٹیکس چھوٹ دینے نہ دینے پر بھارت سے آئندہ چیمپئنزٹرافی اورورلڈکپ کی میزبانی چھننے کاامکان ہے.

بھارت کواگلے 5سال کے دوران چیمپئنزٹرافی 2021 اورورلڈکپ 2023 کی میزبانی کرنا ہے۔ کرکٹ گورننگ باڈی نےدونوں ایونٹ کی میزبانی بھارت سے واپس لینے پرغورشروع کردیاہے۔

چیمپئنزٹرافی کےلئے متبادل وینیوکی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ وجہ بھارتی حکومت ہے۔جوآئی سی سی ایونٹ کوٹیکس چھوٹ دینے پرتیارنہیں۔ ٹیکس چھوٹ نہ ملنے پرکونسل کےریونیومیں 100سے125 ملین ڈالرکمی ہوگی۔بھارتی حکومت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے بھی ٹیکس چھوٹ نہیں دی۔جس سے آئی سی سی براڈکاسٹرزکودس فیصد ٹیکس دیناپڑا۔جواس نے آئی سی سی کی ادائیگی سے کاٹ لیا۔

بی سی سی آئی اورآئی سی سی دوسال سے بھارتی حکومت سے ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔ لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔آئی سی سی ریونیوتمام ممبران میں تقسیم کیاجاتاہے۔

دبئی میں جاری کونسل بورڈ اجلاس میں ایونٹس بھارت سے منتقل کرنے پرغورکیاگیا۔جبکہ تین سال بعد ہونے والی چیمپئنزٹرافی کے متبادل وینیوکی تلاش بھی شروع کردی گئی۔معاملات طے نہ ہونے پرورلڈکپ 2023 بھی بھارت کے بجائے کسی اورملک میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے؛

آئی سی سی فیوچر ٹوئر پروگرام: بگ فور کی اجارہ داری کی نئی شکل بن گی

آئی سی سی میں بھارت کیخلاف کیس جنوری میں دائر کریں گے، نجم سیٹھی

Comments are closed.

Scroll To Top