تازہ ترین
سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی:(11 فروری 2019) صوبہ سندھ کے شہروں سانگھڑ اور سیہون میں دو مختلف حادثات میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ بائیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے راؤ تیانی میں مسافر وین اور ڈاٹسن کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ شدید زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ شفٹ کیا، زخمیوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ چند مریضوں کو نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسرا ٹریفک حادثہ سیہون میں پیش آیا ،جہاں دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں پانچ سالہ حنیقہ جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوئے،

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے،حادثے کا شکار ہونیوالی فیملی سیہون شریف مزار پر حاضری کیلئے جارہی تھی کہ حادثاتی طور پر دونوں رکشے آپس میں ٹکرا گئے تھے جبکہ دونوں رکشوں میں ایک ہی خاندان کے لوگ سوار تھے۔

سیہون شریف ٹریفک حادثے کے جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top