تازہ ترین
امریکی صدورکےگرد گھومتی ہالی وڈ فلم دی پوسٹ کا یورپیئن پریمیئر

امریکی صدورکےگرد گھومتی ہالی وڈ فلم دی پوسٹ کا یورپیئن پریمیئر

لندن: (12 جنوری 2018) لندن میں کیا گیا ہالی وڈ کی بائیو گرافی ڈرامہ مووی دی پوسٹ کےپریمیئر کا اہتمام۔ اداکار ٹام ہینکس،آسکر یافتہ میرل اسٹریپ سمیت دیگر اسٹارکاسٹ نےشریک ہوکرایونٹ کی رونقیں بڑھادیں۔فلم آج ریلیزکی جارہی ہے۔

کہانی ہے بہادر خاتون صحافی کی جو چار امریکی صدور کے دور اقتدار میں پیش آنے والے حقیقی واقعات کے رازوں فاش کرنے کی ٹھان لیتی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور میرل اسٹریپ جلوہ گر ہورہے ہیں جو لندن میں سجے یورپیئن پریمیئر میں اسٹار کاسٹ کے ساتھ پہنچے تو ایونٹ کی رونقیں اور بھی بڑھ گئیں جبکہ اسٹیفن اسپیل برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ دی پوسٹ‘‘ 12 جنوری یعنی کل ریلیز کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف دی مارخور کا ٹریلر جاری

ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ کا آغاز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top