تازہ ترین
ہاکی ورلڈ الیون کے کپتان روڈرک واسوف کا پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار

ہاکی ورلڈ الیون کے کپتان روڈرک واسوف کا پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار

لاہور: (20 جنوری 2018) ہاکی ورلڈ الیون کے کپتان روڈرک واسوف نے ہاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں پاکستان میں ہاکی کی بحالی میں کردار ادا کرنا قابل فخر ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی بحال ہوگی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاکی ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان روڈ رک واسوف نے کہا کہ پاکستان میں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو سینئرز کے ساتھ کھیل کر تجربہ حاصل ہوگا۔ لیجنڈ کھلاڑی باولینڈر نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی ضرورت ہے ۔

سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئیر نے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں انٹرنئشنل ہاکی کے دروازے کھلیں گے، رواں برس ملک میں کم از کم ایک انٹرنیشنل ایونٹ کرانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ الیون کےخلاف پہلےمعرکے میں ناکام رہی

پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون: پہلا ہاکی میچ کل کراچی میں ہوگا

Comments are closed.

Scroll To Top