تازہ ترین
مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا

مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا

اسلام آباد:(08 فروری 2019) اسلام آباد، لاہور،کلر کہار، ننکانہ صاحب میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے زردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وداقی دارالحکومت سمیت لاہور کلرکہار، ننکانہ صاحب میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونےوالی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔صبح سویرے بھی آسمان پر بادلوں کا راج برقرار ہے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔بارش اور ژالہ باری کے ساتھ طوفانی برفیلی ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

گلیات میں شدید برفباری کے باعث مری روڈ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ضلع استورمیں شدید برفباری سے نظام زندگی منجمد ہو گئی ہے۔

تحصل نوشہرہ میں دوسرے روز بھی بارش اور کہیں کہیں ہلکی ژالہ باری کی وجہ سے موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔

کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top