تازہ ترین
پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں میں صحت کارڈ کی تقسیم

پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں میں صحت کارڈ کی تقسیم

پشاور(12جنوری، 2018)خیبر پختونخواہ میں پہلی بار خواجہ سراﺅں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے گئے جس سے وہ باوقار طریقے سے صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکو مت کے اس قدا م پر خوا جہ سر اؤں نے خوشی کا ااظہار کرتے ہوئے کہا پہلی با ر خوا جہ سر ا ﺅں کو اہمیت دی گئی ہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت کی جا نب سےصوبے کے270 خوا جہ سرا ﺅں کو صحت سہو لت کا رڈ کا اجرا ءکیا گیا جس سے وہ اب سرکاری اورنجی اسپتالوں میں صحت ا نصا ف کا رڈ سے 5لا کھ 40 ہزا ر روپے تک مفت علا ج کر ا سکیں گے۔

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ صوبا ئی حکو مت نہ صر ف خواجہ سراﺅں کو مفت علا ج کی سہولت فراہم کر رہی ہے بلکہ معا شر ے میں انکے بہتر مقا م کے لیے پا لیسی بھی زیر غور ہے۔

خواجہ سراﺅں نے حکومت کی جانب سے صحت انصاف کارڈفراہم کرنے کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے اجراءسے انھیں علاج معالجے میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑؑھیے:

پولیو کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے, وزیر صحت

کے پی: محکمہ صحت نے پبلک سروس کمیشن کو نرسوں کی بھرتی کی درخواست کردی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top