تازہ ترین
میلبورن ٹیسٹ: بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

میلبورن ٹیسٹ: بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث روک دیا گیا قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیالیس رنز بنالئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ سیریز پر مشتمل دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اٹھارہ کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی سمیع اسلم نو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اسی دوران بارش آگئی جس کے بعد کھیل کو کچھ دیر کے لئے روکا گیا دوبارہ کھیل کا آغاز ہوا تو 60 کے اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئےساٹھ رنز پر دو وکٹین گرنے کے بعد یونس خان اور اظہر علی نے محتاط انداز کے ساتھ ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا دونوں بلے بازوں کے درمیان 51 رنز کی شراکت اس وقت ٹوٹی جب یونس خان 21 رنز بناکر برڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے کپتان مصباح الحق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور گیارہ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اس وقت پاکستان کا اسکور 142 رنز ہے جبکہ اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں اور بارش کے باعث کھیل کو روک دیا گیا ہے اظہر علی 66 اور برسبین ٹیسٹ کے ہیرو اسد شفیق 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top