تازہ ترین
ایچ بی ایل پی ایس ایل 4: اسلام آباد اور اور کراچی  کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 4: اسلام آباد اور اور کراچی کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا

کراچی:(14 مارچ 2019) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان پہلا ایلی منیٹر میچ آج شام سات بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان پہلا ایلی منیٹر میچ آج شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد اور کراچی میں جو ٹیم جیتے گی وہ جمعے کو پشاور زلمی سے فائنل کے لیے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

گذشتہ روز کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو اور پشاور زلمی کو ایک مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top