تازہ ترین
جاپان کا خلائی جہاز ساڑھے تین سال کا سفر طے کر کے یوگوو سیارچے پر اترگیا

جاپان کا خلائی جہاز ساڑھے تین سال کا سفر طے کر کے یوگوو سیارچے پر اترگیا

لندن: (23 ستمبر 2018) جاپان کا خلائی جہاز ہایابوسا-دوم ساڑے تین برس کے سفر کے بعد یوگوو سیارچے پر اترگیاہے۔ خلائی جہاز سیارچے کی تصاویر لے گا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ تحقیق سے زمین کے وجود سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دو پروب ریوگو نام کے سیارچے پر اترگئے ہیں۔جاپان کے خلائی ادارے نے خلائی جہاز ہایابوسادوم کی مدد سے زمین سے بتیس کروڑ کلومیٹر دور ایک سیارچے کی طرف تین سال پہلے یہ دو روبوٹ روانہ کیئے گئے تھے۔ روور اے ون اور بی ون سیارچے کی کمزور کشش ثقل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیارچے کا چکر لگائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی سطح کی تصاویر بھی لیں گے۔ ہایابوسا-دوم ساڑھے تین برس کے سفر کے بعد اس سال جون میں ریوگو کے قریب پہنچا تھا۔یہ انسانی تاریخ میں محض دوسرا موقع ہے کہ کسی خلائی مشن میں سیارچے پر روبوٹ اتارے گئے ہیں۔ ایک کلومیٹر چوڑا ریوگو سیارچہ ایک انتہائی قدیم سیارچہ ہے جو نظامِ شمسی کے ساتھ ہی وجود میں آیا تھا۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس سیارچے پر ملنے والے شواہد سے انھیں ہماری زمین کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔تازہ ترین معلومات کے مطابق خلائی جہاز دونوں روبوٹ اتار کر سیارچے کے مدار میں محفوظ فاصلے پر واپس آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نئے سیاروں کے کھوجی خلائی جہاز نے پہلا سیارہ دریافت کرلیا

ناسا کے سورج کے قریب بھیجے گئے مشن نے پہلی تصویر بھیجی دی

Comments are closed.

Scroll To Top