تازہ ترین
حسن اورحسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تردید

حسن اورحسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تردید

اسلام آباد:(08 اگست،2018) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم نے حسن اورحسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ محمد اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ان کے صرف ریڈ وارنٹ جاری کئےگئےہیں

اس سے قبل چار اگست کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مطلوب حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی،خط وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو لکھا گیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ایف آئی اے نے مذکورہ خط وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو ارسال کیا،وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو حسن نواز اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کو تحریری ہدایت نامہ بھیجا گیا۔

احتساب عدالت دونوں بھائیوں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹ جاری کرچکی ہے جبکہ اس سے قبل نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی منظوری دی تھی۔

حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کی منظوری دے دی، چیئرمین نیب

یاد رہے کہ اٹھائیس جون کو نیب لاہور آفس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد ضروری ہے، جو نہیں کرے گا، اسےکرایا جائے گا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ نیب کے نوٹس دعوت نامے نہیں بلکہ تحقیقات کے لیے قانون کے مطابق بھجوائے جا رہے ہیں، چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کےخاتمےکے لیے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کر رہا تھا اور یہ کارروائی الیکشن کے بعد بھی جاری رہےگی۔ میڈیا سے گفتگو میں جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا نے کہا کہ نیب نے حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے

والدہ کی حالت نازک ہے، لوگ ابہا م کی باتیں کرکے دکھ پہنچا رہے ہیں، حسین نواز

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو نیب کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت

Comments are closed.

Scroll To Top