تازہ ترین
ہرنائی:زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق

ہرنائی:زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق

ہرنائی:(11ستمبر،2017)ہرنائی میں کوئلےکی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔

ہرنائی کے علاقے ہزارہ ڈم کے مقامی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے کان میں کام کرنے والے تین کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق پشین سے بتایا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں  محمد ابراہیم اچکزئی، عطاء اللہ کاکڑ،بخت محمد اچکزئی شامل  ہیں۔ لاشوں کو کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان اور کوئٹہ سے انصارالشریعہ کے اہم کمانڈر گرفتار

کوئٹہ: مستونگ سے دو لاشیں برآمد

Comments are closed.

Scroll To Top