تازہ ترین
حنیف عباسی کی سزا معطلی کیلئے درخواست پر سماعت اکتیس جنوری تک ملتوی

حنیف عباسی کی سزا معطلی کیلئے درخواست پر سماعت اکتیس جنوری تک ملتوی

لاہور: (23 جنوری 2019) ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی ایفیڈرین کیس میں سزا معطلی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اکتیس جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ایفیڈرین کیس میں سزا پانے والے حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کی۔ حنیف عباسی کی جانب سے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت سے معذرت کی تھی۔ جس کے بعد حنیف عباسی نے اپیل راولپنڈی بنچ سے پرنسپل سیٹ منتقل کرنے کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس پر سماعت اکتیس جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top